عاصم اظہرمیری پسندیدہ شخصیت ہیں،حرا مانی

ویب ڈیسک(کراچی)اداکارہ حرا مانی نے خود کو عاصم اظہر کا مداح قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر عاصم کی تصویر شیئرکرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ میں گلوکار کی حمایت کررہی ہوں۔

اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ گلوکار عاصم اظہر میری پسندیدہ شخصیت ہیں، میں ان کے ساتھ کام کیا ہے وہ بہت اچھی شخصیت کے حامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے تنازعے کے دوران سوشل میڈیا پر عاصم اظہر کی تصویر شیئر کرنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ میں عاصم کی حمایت کررہی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس وقت عاصم اظہر ایک خوشگوار اور پُرسکون زندگی بسر کررہے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ وہ آگے بھی اپنی زندگی اسی طرح گُزاریں گے۔