fa437316 1213 4add a3ae 87cf82155bef hajj 2020

سعودی عرب نےحج کیلئے3 پیکجز کااعلان کردیا

ویب ڈیسک(ریاض ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے رواں سال صحت وضوابط اور کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے 3 حج ‏پیکجز کی منظوری دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے رواں سال حج کرنے والوں کے لئے تین مختلف پیکجز کا اعلان کیا گیا ہے،آن لائن رجسٹریشن کے ذریعے ساٹھ ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج کی جانب سے سعودی شہریوں اور اقامہ ہولڈرز غیر ملکیوں کے لئے آن لائن تین پیکجز کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق پہلا حج پیکج گیسٹ عوامی خیمہ ہے جسکی فیس 12،113 ریال فیس رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں 496،633 روپے بنتی ہے اسی طرحدوسرا حج پیکج گیسٹ اسپیشل کے نام سے ہے جس کی فیس14،381 ریال رکھی گئی ہے جو پاکستانی روپوں میں 589،621 روپے بنتی ہے تیسرا حج پیکج گیسٹ ‏اسپیشل ٹاور ہے جس کی فیس 16،560 ریال فیس رکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی روپوں میں 678،960 روپے بنتی ہے۔

مزید پڑھیں:  جبالیہ اور نصیرت کیمپوں پر اسرائیلی بمباری، 56 سے زائد فلسطینی شہید

سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ پیکجز میں تمام خدمات پابندی کے ساتھ فراہم کی جائیں ‏گی۔

سعودی حکومت نے حج کی اجازت صرف ان افراد کو دی ہے جن کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہو اور بچوں کو ساتھ لانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

حج کے لیے آنے والے عازمین کی تندرست ہونے چاہئیں اور وہ کسی قسم کے وبائی مرض میں مبتلا نہ ہوں جبکہ عازمین کے لیے کورونا ویکسین بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا 12 سالہ اقتدار ختم، نفتالی بینیٹ اسرائیل کے نئے وزیراعظم منتخب

ایسے افراد بھی حج کی رجسٹریشن کے حقدار ہوں گے جنہوں نے گزشتہ 5 سالوں میں حج ادا نہ کیا ہوا۔ حج کے لیے خواتین کو بغیر محرم کے لیے بھی رجسٹریشن کرانے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کے اقتصادی اصلاحات قابل تعریف ہیں، میتھیو ملر

واضح رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے رواں سال حج کے خواہش مند مقامی اور مقیم غیر ملکیوں ‏کی رجسٹریشن کے پہلے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے ویب سائٹ جاری کی ہے۔

حج سے متعلق ویب سائٹ پر پہلے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 13 جون سے ہوگیا ہے اور ‏رجسٹریشن کا یہ عمل 23 جون کو رات 10 بجے تک جاری رہے گا جبکہ رجسٹریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز 25 جون سے کیا جائے گا جس میں عازمین کی فائنل لسٹ تیار کی جائے گی۔

حج کے لیے ان لوگوں کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے اس سے قبل حج ادا نہ کیا ہو۔ وزارت کا مزید کہنا تھا کہ اس مرتبہ 60 ہزار عازمین، حج ادا کریں گے جس کا آغاز جولائی کے درمیان میں شروع کر دیا جائے گا۔