831 3735274 ali abbas updates

مجھےشہبازشریف کی تقاریرکرنےکا اندازبہت پسند ہے،اداکارعلی عباس

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نئے اُبھرتے ہوئے باصلاحیت اداکار علی عباس نے کہا ہے کہ اُنہیں اگر کبھی موقع ملا تو وہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان صلح کروائیں گے۔

علی عباس نے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تنازعے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر دونوں ہی اپنی جگہ پر بالکل درست ہیں۔

علی عباس نے کہا کہ میں چونکہ وکالت پڑھ چکا ہوں تو اگر کبھی اللّہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا تو میں ہانیہ اور عاصم کے درمیان جاری تنازعےکو ختم کرنےکے لیے اُن کی صلح کروانا پسند کروں گا۔

اداکار نے سیاستدانوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے ہمیشہ سے ہی شہباز شریف بہت پسند ہیں کیونکہ مجھے اُن کا تقاریر کرنے کا انداز بہت پسند ہے۔

اُنہوں نے اپنے تعلیم کے حوالے سے بتایا کہ ’میں نے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے اور اس شعبے میں ایک سال پریکٹس بھی کرچکا ہوں ۔آصف زرداری ایک اسمارٹ سیاستدان ہیں لہٰذا اگر کبھی موقع ملا تو میں ضرور اُن کے حق میں مقدمہ لڑوں گا۔

اداکار نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کا بہت بڑا مداح ہوں، اس بار پاکستان سپُر لیگ میں لاہور قلندرز کو سپورٹ بھی کررہا ہوں اور مجھے اُمید ہے کہ پی ایس ایل 6 کی ٹرافی لاہور قلندرز اپنے نام کرے گی۔

خیال رہےان خیالات کا اظہار انہوں نےایک نجی ٹی وی کےشومیں کیا۔