خیبرپختونخواہ: گرم علاقوں کےسکولزبند،اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک (پشاور)محکمہ تعلیم خیبرپختونخواہ نے صوبے کے تمام گرم علاقوں کے پرائمری اور مڈل سکولز بند کر نے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پرائمری اور مڈل سکولوں کی تاحکم ثانی چھٹیاں ہونگی جبکہ ونٹر زون میں پرائمری سے ہائیر سیکنڈری تک سکول معمول کے اوقات کارکےمطابق کھلے رہیں گے۔

شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ ونٹر زون کے کچھ گرم علاقوں اور یونین کونسلز میں پرائمری سے مڈل تک کے سکولز تا خکم ثانی بند رہیں گے۔متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ونٹر زون کے گرم علاقوں اور یونین کونسلز نوٹیفائی کریں گے جبکہ سمر زون (گرم علاقوں) کے تمام پرائمری اور مڈل سکولز تا خکم ثانی بند رہیں گے۔

نویں جماعت سے بارہویں تک کے طلباء کے لئے سکولز کھلے رہینگے۔

اعلامیے کے مطابق سکول میں وہی مضامین پڑھائے جائیں گے جس کا امتحان لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فیصلوں کا اطلاق تمام سرکاری و نجی سکولوں پر ہوگا۔