rescue1122

مردان:آندھی اورطوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں2 افرادجاں بحق،5زخمی

ویب ڈیسک(مردان) گزشتہ شب آندھی طوفان اور بارش کے باعث بغدادہ میں گھر کی دیوار گرنے سے 1 شخص زخمی ہوگیا ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا.

ریسکیو1122 کے مطابق تمبولک پرائمری سکول کے قریب گھر کے اندر برآمدے کی چھت گر گئی. تیز بارش اور طوفان کے باعث برامدے کی چھت گرنے سے معمر خاتون سمیت 1 بچہ جاں بحق. حادثے کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے کمال نامی معمر شخص کو زوجہ سمیت ملبے سے نکال لیا. ملبے تلے آنے سے معمر شخص شدید زخمی ہوا، میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے جاں بحق زوجہ سمیت ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیا.

مزید پڑھیں:  چارسدہ، شیخ آباد ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے نومولود بچی اغواء

معلومات کے مطابق حادثے میں کمال کا 1 نواسہ جاں بحق جبکہ 2 نواسے زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا.

مزید پڑھیں:  شانگلہ دہشت گردی واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

دوسری جانب مصری آباد میں گھر کے اندر ایک شخص گرکرزخمی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ذرایئع کا کہنا ہے کہ تخت بھائی کے علاقے نرئی ولی چارسدہ روڈ درختیں گرنے کی وجہ سے روڈ بند ہوگیا جس کے باعث عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں۔تاہم ریسکیو1122 ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔