download 4 16

سوات:وزیراعلی کی ہدایت پرسینکڑوں غیرقانونی تجاوزات مسمار

ویب ڈیسک (سوات)زیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پرسوات بھر میں تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، دریائے سوات کے کنارے کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر تعمیر کردہ بڑی عمارتیں مسمار کردی گئیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر سوات بھر میں تجاوزات پر بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران دریائے سوات کے کنارے قائم کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ بڑی بڑی عمارتوں کو مسمار کیا گیا ، تجاوزات کے خلاف آپریشن کے پہلے مرحلے میں بحرین میں متعدد تجاوزات غیر قانونی تجاوزات کومسمارکیا گیا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشیں، 33 افراد جاں بحق، 46 زخمی

دوسرے مرحلے میں تحصیل بابوزئی، فضا گٹ بائی پاس اور دریائے سوات کے کنارے سمیت متعدد مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ سوات بھرمیں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیوں میں سینکڑوں غیر قانونی تعمیرات گرائی گئیں، سرکاری زمینوں پرغیر قانونی قبضے چھڑانے کیلئے ضلعی انتظامیہ، پولیس، محکمہ آبپاشی اوردیگرمحکموں کی ٹیمیں سرگرم ہیں۔

مزید پڑھیں:  جمرود میں مکان پر چھاپہ ،فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی،1شخص جاں بحق

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تجاوزات کیخلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، دریاؤں کے کناروں پر تجاوزات سے سیلاب کے دوران مقامی آبادی اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچتا ہے۔