بی آر ٹی پشاور کے آغاز سے اب تک 7لاکھ 50 ہزار سے زائد زو کارڈ تقسیم کئے گئے

ویب ڈیسک (پشاور): ترجمان ٹرانس پشاور نے کہا کہ بی آر ٹی پشاور کے آغاز سے اب تک 7لاکھ 50 ہزار سے زائد زو کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں، بی آر ٹی سروس کو فعال ہوئے ابھی ایک سال بھی مکمل نہیں ہوا، زو کارڈ تقسیم کے اعدادو شمار اسکی مقبولیت اور کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، 3لاکھ 98 ہزار زو کارڈ مفت جبکہ 3 لاکھ 52 ہزار شہریوں میں فروخت کئے گئے۔