2150249 imrankhan 1580872380 461 160x120 1

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سبسڈی فراہم کرنے کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے نئے نظام پر بریفنگ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشرے کے کمزور طبقوں کو حکومت کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کے حوالے سے متعارف کرائے جانے والے نئے نظام پر بریفنگ،اجلاس میں وزیرِ خزانہ شوکت ترین، معاونین خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر وقار مسعود، ڈاکٹر شہباز گل، صدر نیشنل بنک عارف عثمانی و متعلقہ افسران شریک،معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو ٹارگیٹیڈ سبسڈی کی فراہمی کے حوالے سے مجوزہ نظام پر تفصیلی بریفنگ دی .

ڈاکٹر ثانیہ نے بتایا کہ احساس سروے بانوے فیصد تک مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اسی ماہ کے آخر تک اس کام کو مکمل کر لیا جائے گاصدر نیشنل بنک کی جانب سے حکومت کی فراہم کردہ سبسڈی مستحق خاندانوں کو فراہم کرنے کے مجوزہ نظام پر بریفنگ، اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹارگیٹیڈ سبسڈی کے نظام کو متعارف کرانے کا مقصد کروڑوں خاندانوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مالی معاونت فراہم کرنا ہے، وزیرِ اعظم نے ٹارگیٹیڈ سبسڈی کے حوالے سے نظام ترتیب دینے پر متعلقین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے امیر غریب کو یکساں سبسڈی فراہم کرنا نہ صرف سرکاری وسائل کا زیاں ہے بلکہ یہ ان غریب لوگوں کی حق تلفی ہوتی ہے جو اس معاونت کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت
مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی دوست ممالک کیساتھ تعلقات خراب کرناچاہتی ہےوزیردفاع

انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹڈ سبسڈی کی بدولت کمزور طبقوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی خریداری میں مالی معاونت فراہم کی جائے گی اور اس حوالے سے حکومت تمام مالی وسائل فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ نئے نظام کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے تاکہ اس کا آئندہ ماہ سے باقاعدہ اجرا کیا جا سکے۔