کوئٹہ : مائنز کی سکیورٹی پر تعینات ایف سی کی ٹیم پر بارودی سرنگ کے حملے میں 4 جوان شہید

ویب ڈیسک:آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں جونیئرکمیشنڈآفیسر سمیت ایف سی کے 4 جوان شہید ہوگئے، سکیورٹی اہلکار کوئٹہ مارگٹ مائنز کی سکیورٹی پر تعینات تھے،ایف سی کی ٹیم پر حملہ بارودی سرنگ بچھا کر کیا گیا۔

حملے میں شہید ہونے والوں میں صوبیدار سردار علی خان، سپاہی مصدف حسین،شہداء میں سپاہی محمد انوراور سپاہی اویس شامل ہیں ، ایف سی نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن شروع کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل امن کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔ سکیورٹی فورسز ہر طرح کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں، سکیورٹی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیں گی۔