kpk assembly 800x320 1

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی سٹاف کو ویکسینیشن کی ہدایت کر دی

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا حکومت نے صوبائی اسمبلی سٹاف کو ویکسینیشن کی ہدایت کر دی، خیبر پختونخوا اسمبلی میں 15 جون صبح 10 بجے محکمہ صحت کی ٹیم موجود ہوگی، صوبائی اسمبلی کے تمام سٹاف کی ویکسینیشن پرانے اسمبلی ہال میں ہوگی، تمام سٹاف کو اپنا قومی شناختی کارڈ بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کر دی گئی ہے، اعلامیہ کے مطابق ویکسینیشن نہ کروانے والے سٹاف کی تنخواہیں روک دی جائیں گی، تنخواہیں روکنے کے علاوہ قانون کے مطابق مزید محکمانہ کارروائی بھی کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، لوڈر رکشہ تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، 4 افراد شدید زخمی