پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

ویب ڈیسک (اسلام آباد): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی طرف سے وزارتِ خارجہ میں ریجنل پیس انسٹیٹیوٹ(RPI) کے زیر اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس بعنوان پاکستان اورافغانستان دو طرفہ مذاکرات" کے شرکاء کے اعزاز میں چائے کی دعوت کا اہتمام، برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر، کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور، یورپی یونین کی سفیر اینڈرولا کامینارا، اسلام آباد میں تعینات مختلف ممالک کے سفراء، سابق سفراء اور وزارتِ خارجہ کے سینئر افسران بھی اس دعوت میں شریک تھے۔

وزیر خارجہ نے افغان وفد اور دیگر مہمانان گرامی کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، پاکستان، عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغان امن عمل میں مصالحانہ کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان، افغان امن عمل سمیت خطے میں قیام امن کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، افغانستان سے غیر ملکی افواج کے مرحلہ وار، بتدریج انخلاء کے حامی ہیں، یہ افغان قیادت کیلئے افغانستان میں جنگ و جدل کے خاتمے اور جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کے سیاسی حل کا نادر موقع ہے، تمام فریقین کو اس موقعے سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی۔