Corona kills 16 more patients in kp

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے10فراد جاں بحق

ویب ڈیسک (پشاور): محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے10فراد انتقال کر گئے، صوبے میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار234 ہوگئی، خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید131 افراد متاثر ہوئے، صوبے میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1 لاکھ36 ہزار 205ہوگئی، خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثرہ237مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 28ہزار 479ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک

محکمہ صحت کے مطابق پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے6 افراد جاں بحق ہوئے، پشاور میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد2073 ہوگئی، پشاور میں کورونا سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید10 افراد متاثر ہوئے، پشاور میں کورونا کیسز کی تعداد49 ہزار793 ہوگئی، صوبے میں ایک دن میں 8ہزار602 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت عوام کو صحت کارڈ جیسا منصوبہ نہ دے سکی، بیرسٹر سیف