pm imran khan holds meeting to review progress on economic package 1587563064 7494 2

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا

وین ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،اجلاس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔

ایجنڈے کےمطابق پنجاب حکومت اورسی اےاےمیں ریونیوشیئرنگ کی منظوری دی جائےگی،اےایچ ایس ایئرانٹرنیشنل کےلائسنس کی تجدیدایجنڈےکاحصہ ہے۔پاکستان پوسٹل مینجمنٹ بورڈکےپرائیویٹ ممبران کی تقرری اور ہیوی انڈسٹریزٹیکسلاکےبورڈ میں ممبرپلاننگ کی تقرری ایجنڈےمیں شامل ہے ۔

مزید پڑھیں:  جاپان کی نئی الیکٹرک ٹرین، تیز رفتاری میں اپنی مثال آپ ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارلٹن ہوٹل کراچی کی زمین کےاستعمال کامعاملہ ایجنڈامیں شامل ہےجبکہ پاکستان کوسٹ گارڈزفاؤنڈیشن کی منظوری کابینہ ایجنڈےکاحصہ ہے،قیدی محمداویس کی پاکستان سےناروےمنتقلی کامعاملہ پیش کیاجائےگا اورنیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظوری کےلئے کابینہ میں پیش ہوگی۔

مزید پڑھیں:  نصیرت کیمپ اور رفح پر اسرائیلی بمباری، 55 فلسطینی شہید، متعدد زخمی

بیرون ملک کمیونٹی ویلفیئراتاشیوں کی تقرری اورای سی سی کے2 جون کےفیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔