rain destruction

مردان:ژالہ باری، بارشوں اور آندھی نے تباہی مچادی

ویب ڈیسک (مردان)تخت بھائی سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات شدید ژالہ باری، آندھی اور طوفان کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے جس سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔

کسانوں کے نقد آور فصل مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس سے انکو کروڑوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، تھانہ برگی پر دہشتگردوں کا حملہ پولیس کے کوئک رسپانس پر پسپا

اطلاعات کے مطابق تخت بھائی کے مختلف علاقوں پرخو ڈھیری، ملاجان کلے،جیوڑ، ہاتھیان،عمر آباد، گنجئی کلے، شیر علی کلے، مرکز کورونہ ، یوسی کوٹ، لوند خوڑ، مکوڑی اوردیگر گرد ونواح میں گزشتہ رات بارش کےساتھ شدید ژالہ باری،آندھی اورطوفا ن سےکسانوں کے نقد آور فصل تمباکو، گنا، سبزیاں اور تربوز مکمل طورپرتباہ ہوگئے جس سےان کو کروڑوں روپوں کا نقصان پہنچا ہے کسان غم سےنڈھال ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، محکمہ فشری میں خورد برد کے الزام پر 3 اہلکار معطل

انہوں نےخیبر پختونخوا کےوزیراعلیٰ محمود خان، چیف سیکرٹری کاظم نیاز، کمشنر مردان سید جبار شاہ، ڈپٹی کمشنرحبیب اللہ عارف اوردیگرحکام سےان کے ذمے،آبیانہ زرعی قرضے معاف کرنےکےساتھ سرکاری سطح پر مالی امداد کرنے کامطالبہ کردیا۔