download 167

کورونا وائرس سےمزید59افراد جاں بحق، 838نئےکیسزرپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)مہلک وبا کوروناوائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید59 اموات اور838 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39فیصد ہوگئی ہے۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار782 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ43 ہزار27 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد40ہزار929ہے اور 8 لاکھ80 ہزار316 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار256، خیبرپختونخوا 4 ہزار 234، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 569 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار170، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار205، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 196، سندھ 3 لاکھ 28 ہزار663، بلوچستان 26 ہزار 275، آزاد کشمیر 19 ہزار 791 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

خیبر پختونخواہ میں اب تک 3لاکھ سے زائد افراد نے کورونا ویکسین لگا لی ہے ۔