n00887035 b 2

پشاور:خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا۔اجلاس کی صدارت وزیراعلی محمود خان کرینگے محکمہ انتظامی امور نے 40 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔

ایجنڈے میں صحت سہولت کارڈ میں جگر کا علاج اور قبائلی اضلاع میں بحالی کے کاموں کے لیے فنڈز کی منظوری شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  انتخابی مہم کے دوران اخوندزادہ چٹان پر حملہ تشویش ناک ہے، بلاول بھٹو زرداری

خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم اورپناہ گاہ قوانین،دریاؤں کے تحفظ کا آرڈیننس اور دیگر اہم امور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کو حالیہ سیاسی بحران سے نکالنا ہوگا، صدر مملکت

سول سرونٹ پنشن قوانین ،کاغان و گلیات میں سیاحت کے فروغ کے سلسلے میں سیلز ٹیکس سے متعلق خصوصی پیکیج کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔