چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا مصرکا سرکاری دورہ،فتح السیسی سےاہم امورپرگفتگو

ویب ڈیسک (اسلام آباد)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مصر کا سرکاری دورہ کیا ہے۔

اس ضمن میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مصر کے سرکاری دورے کے دوران جنرل ندیم رضا کی مصر کے صدر جنرل فتح السیسی سے ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں سیکیورٹی، انسداد دہشت گردی، خطے کے موجودہ حالات سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ ملاقات کے دوران مصری صدر نے کہا ہے کہ پاکستان اور مسلح افواج کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے مطابق اس ملاقات میں جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان مصر کے ساتھ مضبوط فوجی تعلقات کے مزید فروغ کا خواہشمند ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ جنرل ندیم رضانے مصر کی تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وزیر دفاع و کمانڈر انچیف سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا کی قیادت میں مصر کے ساتھ دفاع و سیکیورٹی مذاکرات کا دوسرا دور منعقد ہوا ہے جس میں جنرل ندیم رضا نے دفاع اور سیکیورٹی امور پر بات چیت کے دوسرے راؤنڈ کی قیادت کی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ جنرل ندیم رضا نے انتہا پسندی کے خاتمے اورعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی ہے،۔