Shibli Faraz

وفاقی وزیر شبلی فرازکی انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کاعمل روکنےکی ہدایت

ویب ڈیسک(اسلام آباد)وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی شبلی فراز نےانجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت کردی۔

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کو مراسلہ تحریر کردیا ہے۔

مراسلہ کے مطابق انجینئرنگ کونسل میں خالی اسامیوں کی بھرتیوں کیلئے اشتہار جاری کیے گئے، پاکستان انجینئرنگ کونسل کی منتخب باڈی کی معیاد ختم ہونے جارہی ہے۔ انتخابات کیلئے الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے تاہم الیکشن عمل مکمل ہونے تک انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کا عمل روک دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا، پلوشہ خان
مزید پڑھیں:  اسلام آباد میں خاتون ڈرائیور نے پولیس اہلکار پرگاڑی چڑھا دی

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز نے انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔