777 3

تحریک آزادی کےنامورکارکن اس دارِ فانی سےکوچ کرگئے

ویب ڈیسک(پشاور)تحریک آزادی کے نامور کارکن سالار قدرت اللہ طویل علالت کےبعدانتقال کرگئے۔

مرحوم سالار قدرت اللہ کی عمر سو سال تھی اور عرصہ دراز سے بیمار تھے۔انہوں نے تحریک پاکستان میں مسلم لیگ یوتھ کی نمائندگی کی تھی اورتحریک پاکستان کیلئے مختلف قسم کی صعوبتیں اور جیل کی سختیاں بھی سہیں،وہ نیشنل گارڈز کا بھی حصہ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا:بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں:  مردان، گھریلو تنازعہ پر سسر کی فائرنگ، بہو اور 2 سالہ نواسہ جاں بحق

مرحوم سالار قدرت اللہ کو قائداعظم سے ملاقات کا شرف بھی حاصل ہوا،ان کو قائد اعظم سے خاص محبت تھی اور مرتے دم تک وہ مسلم لیگی رہے ۔