pak Pakistan PM Imran Khan 13oct 2019 afp 10

وزیراعظم کاسیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کےہیڈ آفس دورےکا فیصلہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیراعظم عمران خان نے سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد کے ہیڈ آفس دورے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد جائیں گے، 100 موٹرسائیکلوں پرمشتمل نئے ایگل سکواڈ کا افتتاح کریں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد وزیراعظم کو سیف سٹی میں توسیع کے حوالے سے بریفنگ دینگے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار

ذرائع کے مطابق خصوصی موٹر سائیکل سکواڈ وفاقی دارالحکومت کی پٹرولنگ پرمعمور ہوگا، اسلام آباد کی سییکورٹی بڑھانے کیلئے ایگل سکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم ڈیلرز قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کیخلاف ڈٹ گئے

واضح رہے کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، وزیراعظم عمران خان کی آمد کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا، آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر پولیس افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔