625087 942656 coronavirus karachi akhbar 1

کووڈ 19: خیبرپختونخوا مثبت کیسز میں کمی کا رجحان برقرار

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا کورونا وائرس کے مثبت کیسز میں کمی کا رجحان برقرار،صوبے میں کورونا کے مثبت کیسز کی 1.5تک پہنچ گئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 7روز میں خیبرپختونخواکے 6 اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر فیصد ہے۔ ایک ہفتے میں صوبے کے 11 اضلاع میں مثبت کیسز کی شرح 1فیصد رہی،صوبے کے 12اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2فیصد ، دو اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 جبکہ 1ضلع میں 4فیصد ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، شیخ جنید آباد کا علاقہ کوڑا دان بن گیا، بچوں کا پارک بھی متاثر
مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے صرف 3اضلاع مثبت کیسز کی شرح 5سے 8فیصد ہے۔صوبے میں کورونا کے فعال کیسز 3ہزار 492رہ گئے، صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں کورونا کے 704 مریض داخل ہیں جن میں سے 25وینٹی لیٹرز پرہیں۔