238e0290 0efb 4159 bdfa 06d2bb69a3b1

پشاور:نئےاین ایف سی کاانعقاد نہ کراناحکومت کی ناکامی ہے،سکندر شیرپاو

ویب ڈیسک(پشاور)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چئیرمن سکندر شیرپاؤ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ
وفاقی بجٹ میں صوبے کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔

سکندر شیرپاو کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ ابھی تک نہیں ہواجب تک این ایف سی ایوارڈ نہیں ہوگا چھوٹے صوبوں کو حقوق نہیں ملے گے۔نئے این ایف سی کا انعقاد نہ کرانا حکومت کی ناکامی ہے،این ایف سی کا تین فیصد کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  حزب اللہ کا اسرائیل کوجواب، فوجی تنصیبات پر گائیڈڈ میزائل سے حملہ

انہوں نے کہاوفاقی بجٹ میں ضم اضلاع کے ساتھ بھی زیادتی کی گئی ہے، عوام میں مایوسی پائی جا رہی ہے۔ضم شدہ اضلاع کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے پورے نہیں کئے گئے۔ضم شدہ اضلاع کے لیے 100 ارب روپے کا وعدہ پورا نہیں کیا گیا،سو ارب سے کم کرکے 54 ارب کردیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کاپاکستان کی مشروط مددکا اعلان،اصلاحات پر زور

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی بجٹ مفروضے پر ہے۔تین سالوں میں چوتھا بجٹ اور چوتھا وزیر خزانہ ہے۔سلیکڈید وزیر اعظم کہتے ہیں پچھلی حکومتوں نے معیشت کو تباہ کیا ہے جبکہ حکومت پھر بھی کہتی ہے کہ معیشت ٹھیک طرف جا رہی ہے۔70فیصد عوام مہنگائی سے تنگ ہے،آٹا،چینی اور بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہونے والا ہے۔