news 1615882575 6043

زرداری کے فرزند کو بجٹ کےبعدسندھ ہاتھ سےپھسلتا دکھائی دےرہاہے،فرخ حبیب

ویب ڈیسک (اسلام آباد)بلاول زرداری اور مریم اورنگزیب کے بیانات کا تحریک انصاف کے رہنما اور وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریبوں کے بےرحمانہ استحصال کا کلچر بلاول اور مریم اورنگزیب کی جماعتوں نے متعارف کروایا ہے۔

فرخ حبیب نے کہا کہتحریک انصاف کی حکومت کے پیش کردہ بجٹ نے دونوں جماعتوں کے سیاسی مستقبل پر انجام کی مہر ثبت کردی ہے۔ماضی میں ملکی معیشت پر عالمی مالیاتی اداروں کی اجارہ داری بھی ان دونوں جماعتوں نے قائم کی،تاریخی، کامیاب اور بےمثال میزانیہ دیکھ کر دونوں جماعتوں کے اوسان خطا ہیں، جن غریبوں کو یہ دونوں جماعتیں لوٹا کرتیں، عمران خان نے انہی کیلئے بجٹ میں وسائل مختص کئے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عوام کو روزگار، مکان، علاج اور ترقی سب میسر آرہا ہے دونوں جماعتیں مزدور کی کم از کم اجرت اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر پریشان ہیں،زرداری کے فرزند کو بجٹ کے بعد سندھ ہاتھ سے پھسلتا دکھائی دے رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ

انہوں کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب جوان پروگرام سے نوجوانوں کیلئے حصولِ رزق کے باعزت مواقع میسر آرہے ہیں، صحت کارڈ تیزی سے عوام کی صحت کی ضمانت بن رہا ہے۔خیبر پختونخوا کے عوام کو صحت کارڈ مہیا کیا جا چکا، پنجاب بھی 60 ارب مختص کرچکا ہے،احساس پروگرام غریبوں کی فلاح و بہبود کا بے مثال وسیلہ بن چکا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ بے گھر افراد کیلئے چھت اور سائے کی علامت بنتا جارہا ہے،10 بڑے ڈیمز کی تعمیر ملک میں سستی بجلی و زرعی انقلاب کے دروازے کھول رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت کے بجٹ کا بھرپور خیر مقدم اور حزب مخالف کے خیالات کو مسترد کیا ہے، ضمانتوں پر جیلوں سے نکلنے والا ٹولہ انتشار کو ہوا دیکر معیشت کا ترقی کی جانب سفر روکنا چاہتا ہے۔ وفاق کے بعد پنجاب کے تاریخی بجٹ نے اس کرپٹ ٹولے کو مکمل تنہا کر دیا ہے،وزیراعظم کی قیادت میں ہمارا نچلا طبقہ اور پسماندہ علاقے اوپر اٹھیں گے۔ذمہ داری اور شفافیت سے معیشت تعمیر کرکے فلاحی ریاست کا ہدف حاصل کریں گے۔