2244734 aapakistancoronamedicine 1592401894

ملک میں کورونا کےمزید ایک ہزار38نئےکیسز رپورٹ

ویب ڈیسک (اسلام آباد) کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید46 اموات اور1ہزار38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.46فیصد ہوگئی ہے۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار828 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ44 ہزار65 ہوگئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد39ہزار905ہے اور 8 لاکھ82 ہزار332 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے پاکستان اسلحہ سمگلنگ ناکام، بھاری اسلحہ برآمد

رپورٹ کے مطابق کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 567 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار273، خیبرپختونخوا 4 ہزار 240، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 297 اور آزاد کشمیر میں 570 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں

این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار207، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار313، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 379، سندھ 3 لاکھ 29 ہزار279، بلوچستان 26 ہزار 331، آزاد کشمیر 19 ہزار 822 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 734 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔