SA 2

جوتمیزسے بات نہیں کرسکتےوہ ملک کی ترقی کےلیےکیاکام کرینگے،شاہدآفریدی

ویب ڈیسک (کراچی)پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ جو تمیز سے بات نہیں کرسکتے وہ ملک کی ترقی کیلئے کیا کام کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ جو طوفان بدتمیزی آج قومی اسمبلی میں ہوئی ہے اور غلیظ زبان اور الفاظ استعمال کئے گئے اس سب کو دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا ہے، یہ ہیں ہمارے حکمران اور نمائندے؟ یہ لوگ تو تمیز سے بات نہیں کر سکتے ایک دوسرے سے، ہماری نمائندگی اور ملک کی ترقی کے لیے کیا کام کریں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان