پارلیمنٹ میں حکومتی نمائندوں کی گالم گلوچ ہٹلربازی سیاہ کارنامےہیں،محمد ہمایوں خان

ویب ڈیسک (پشاور)پیپلزپارٹی خیبر پختونخواہ صدر محمد ہمایوں خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوری سماجی اخلاقی اداب سے نابلد حکومتی عہدیداروں کو پارلیمنٹ کے تقدس کا علم ہی نہیں،پارلیمنٹ میں حکومتی نمائندوں کی گالم گلوچ ہٹلربازی سیاہ کارنامے ہیں۔

صدرمحمد ہمایوں خان کےمطابق پی ٹی آئی اراکین نے پارلیمنٹ کو میدان جنگ بنا کر بے شرمی کی انتہا کر دی ۔دنیا کے کسی بھی مہذب معاشرے میں اسمبلی کے تقدس کبھی اس طرح روندا نہیں جاتا،پیپلز پارٹی قائدین اور جیالوں نے ملکی سالمیت وبقا جمہوریت کی استحکام کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین کی جانب سےجوغیر شائستگی دیکھی گئی اسے سیاہ دن کےطورپریاد رکھا جائے گا۔