پشاورزلمی نےکراچی کنگزکو6وکٹوں سےشکست دےدی

ویب ڈیسک (ابوظہبی )پاکستان سپرلیگ 6 کے 24ویں میچ میں پشاورزلمی نےکراچی کنگزکو چھ وکٹوں سےہرادیا ہے۔ کراچی کنگزنےپشاورزلمی کوجیت کےلیے 109 رنز کا آسان ہدف دیا تھا۔

پشاورزلمی کےکپتان وہاب ریاض نےٹاس جیت کرپہلے کراچی کنگزکو بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگزمیچ کی ابتدا سےہی مشکلات کا شکاررہی اورصرف 12 کےسکور پرہی اس کےتین کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

پشاورزلمی نے مقررہ ہدف با آسانی حاصل کرلیا۔ پشاورزلمی کی جانب سےابرار اوروہاب نےتین، تین وکٹیں جبکہ ثمین گل نے کراچی کنگزکے دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

پشاورزلمی کےحضرت اللہ زازئی نےپی ایس ایل 6 کی تیزترین ففٹی سکورکی۔ پشاور زلمی نے چاروکٹوں کے نقصان پر 109 رنز کا ہدف باآسانی 11 اوورزمیں مکمل کرلیا۔

زلمی کے اوپنر حضرت اللہ ززئی نے 26 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ قرارپائے۔ حیدر علی 16 جبکہ کامران اکمل صرف نو رنز بنا کرہی پویلین لوٹ گئے۔