پشاور:خیبرپختونخوافوڈسیفٹی اتھارٹی کی کاروائی، مردہ اوربیمارمرغیاں برآمد

ویب ڈیسک(پشاور) فوڈ سیفٹی اتھارٹی نےچارسدہ روڈ پشاور پر کاروائی کی، کاروائی کے دوران 750 کلو سے زائد مردہ اور بیمارمرغیاں برآمد کرلی گئیں۔انتظامیہ نےمتعلقہ دکان کوسیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے بتایا کہ یونیورسٹی روڈ پر صفائی کی نہایت ناقص صورتحال پر ہوٹل سیل کردیا گیا ہے اس کے علاوہ مانسہرہ میں ناکہ بندی کے دوران گاڑی سے 1500 لیٹر جعلی مشروبات برآمد کرلی گئی ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ڈی آئی خان میں ناقص صفائی پر ائس کریم فیکٹری سیل کردی گئی ہے۔