اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

ویب ڈیسک(اسلام آباد)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی ای سی سی اجلاس کی صدارت کریں گے، اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر زیر غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر پر لگائی گئی باڑ کیلئے 57 کروڑ کی سپلیمنٹری گرانٹ ایجنڈے کا حصہ بنے گی، میری ٹائم امور ،گوادر پورٹ اتھارٹی،پاکستان میرین اکیڈمی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کا امکان ہے، حکومتی آمدن میں اضافے کیلئے ایف بی آر کی 2 ارب 46 کروڑ کی سمری ایجنڈے کا حصہ بنے گی۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان کیلئے گندم پر سبسڈی کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے، کے پی کے کو 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم فراہمی کی سمری ایجنڈے کا حصہ بنائے گی، وزارت صنعت و پیداوار کی رواں مالی سال کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ کی سمرے ایجنڈے کا حصہ بنے گئی اور سرکاری ٹی وی چینلز اورنیوزایجنسی کیلئے 27 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کئے جانے کا بھی امکان ہے۔
۔