news 1496189336 9201

ہری پور:بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کیخلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے

ویب ڈیسک(ہری پور)تحصیل غازی اور اسکے گردونواح میں پیسکو کی جانب سے غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی ریلی مین بازار غازی سے شروع ہوئی اوراے سی غازی کے دفترپر اختتام پزیر ہوئی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی غیراعلانیہلوڈشیڈنگ اوربالخصوص تحصیل غازی کو تربیلہ گرڈ اسٹیشن کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے احتجاج ہوا ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نےملک کو روشن کرنے کیلئے تربیلہ ڈیم کیلئے اپنے آباو اجداد کی زمینیں اور قبریں دیں لیکن ہم۔پر غیر اعلانیہ۔لوڈ شیڈنگ مسلط کردی گِئی ہے ہمارا مطالبہ ہے ہمیں تربیلہ ڈیم کے فیڈرکے ساتھ منسلک کیاجائے ہمیں بجلی دی جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کی جائے۔

مزید پڑھیں:  وزیر داخلہ کی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے ملاقات،دہشتگردی ختم کرنےکا عزم

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف دیگر شہروں کی طرح ہری پور میں بھی لوگوں نے حکومت پر تنقید کی لوگوں کا کہناتھا کہ پہلے سال میں ایک بار بجٹ آتا تھا اور اب ہر دوسرے دن عوام پر۔بجٹ مسلط کردیا جاتا ہے کسی چیز پر حکومت کا کوئی کنٹرول نہیں ہےاور عوام پرپیٹرول بم گرا دیا جاتا ہے پیٹرول مہنگا،ڈیزل مہنگا،مٹی کا تیل مہنگا عوام کیاکرے ساری دنیا میں پیٹرول سستا ہے ڈیزل سستا ہے مٹی کا تیل سستا ہے ہم پرحکمرانوں نے لیوی مسلط کی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :سینیٹ کی 11نشستوں پر 42امیدواروں کے کاغذات جمع