nawazsharif 2 1

نواز شریف کی جائیداد نیلامی سے متعلق کیس کا فیصلہ 30جون تک موخر

ویب ڈیسک (اسلام آباد)احتساب عدالت نے سابق وزیرا عظم نواز شریف کی جائیدادضبطگی اورنیلامی سےمتعلق کیس کا فیصلہ 30جون تک موخرکردیا۔

ذرائع کےمطابق لاہوراحتساب عدالت میں نواز شریف کی جائیدادضبطگی اورنیلامی سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ا حتساب عدالت کےجج اصغرعلی نےمریم نواز اور دیگر دعویداروں کے اعتراضات کی درخواستوں پرسماعت کی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

درخواست گزاروں کے وکیل قاضی مصباح نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت اسی نوعیت کی 3 درخواستوں پرفیصلہ سناچکی ہے اور احتساب عدالت کافیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھاہے۔وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ سے کیسزکافیصلہ آنے تک سماعت آگے نہیں بڑھائی جائے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ

عدالت نےدرخواست گزاروں کےوکیل کی استدعامنظور کرتے ہوئےکیس کافیصلہ 30جون تک موخرکردیا۔

خیال رہےاحتساب عدالت نے نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کا حکم دے رکھا ہے۔مریم نواز سمیت 9 درخواست گزاروں نے اعتراضات دائر کیے تھے ،عدالت تین درخواست گزاروں کی درخواستیں مسترد کر چکی ہے۔