صی پی

خیبرپختونخوا:اےڈی پی استعمال نہ ہونےسےکئی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کھٹائی میں پڑگئی

ویب ڈیسک(پشاور)خیبرپختونخوا میں اے ڈی پی استعمال نہ ہونے سےکئی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کھٹائی میں پڑگئی
سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 317 ارب 85 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔

دستاویز کے مطابق ساڑھے 11 ماہ کے دوران اے ڈی پی کا 75 فیصد استعمال کیا جاسکا، محکمہ تعلیم مختص 10 ارب، 76 کروڑ میں سے 6 ارب روپے خرچ کرسکا جبکہ محکمہ صحت نےمختص 11 ارب، 56 کروڑ میں سے 7 ارب، 30 کروڑ روپے استعمال کرسکا ہے۔ صوبائی محاصل سے قبائلی اضلاع کے لیے مختص 71 فیصد فنڈز استعمال کئے گئے، محکمہ ایکسائز، محکمہ ریلیف قبائلی اضلاع کے لیے مختص فنڈز میں ایک، ایک فیصد رقم خرچ کرسکے۔محکمہ اعلی تعلیم، محکمہ مذہبی امور سمیت 7 محکموں نے 50 فیصد سے بھی کم رقم خرچ کی جبکہ قبائلی اضلاع کے لیے وفاق سے ملنے والے 49 ارب میں سے 19 ارب روپے خرچ کیے جاسکے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا کابینہ کا دوسرا اجلاس 28 مارچ کو طلب
مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے پشاور پہنچ گئے

محکموں نے ایکسلیریٹیڈ اپملیمنٹیشن پلان کے لیے مختص رقم میں سے 74 فیصد فنڈز خرچ کیے۔ محکمہ مال، محکمہ خوراک سمیت 3 محکموں نے 10 فیصد سے بھی کم رقم خرچ کی اورمحکمہ ٹرانسپورٹ نے 10 کروڑ میں سے 1 کروڑ 62 لاکھ روپے خرچ کیے۔