assembly

اسپیکر قومی اسمبلی کا شہباز شریف اور بلاول بھٹو سے ٹیلیفونک رابطہ

ویب ڈیسک (اسلام آباد): اسپیکر قومی اسمبلی کا قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو سازگار رکھنے پر تبادلہ خیال، گزشتہ روز ایوان میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات قابل افسوس ہیں، ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنا حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ ذمہ داری ہے، تمام پارلیمانی لیڈرز بجٹ اجلاس کے دوران ایوان کے ماحول کو خوشگوار رکھنے کے لیے کردار ادا کریں، گزشتہ روز اجلاس میں ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، قائدِ حزب اختلاف محمد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کا اسپیکر سے اتفاق، دونوں رہنماؤں کا ایوان کے ماحول کو پر امن رکھنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کےمہمانوں پربری نظرڈالنےوالےہردہشتگردکاخاتمہ کرینگے،آرمی چیف