paramedics

لنڈی کوتل: ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا ہسپتال میں سیاسی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پیرامیڈیکس ایسوسی ایشن کا ہسپتال میں سیاسی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، مظاہرے میں عہدیداروں کے علاوہ پیرامیڈیکس ممبران کی کثیر تعداد میں شرکت، مظاہرین نے ہسپتال میں سیاسی مداخلت نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہسپتال قومی اثاثہ ہے سیاسی مداخلت منظور نہیں کرینگے، باڑہ ایم این اے اور ایم پی اے کی ہسپتال میں سیاسی مداخلت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ہسپتال کے اندرونی معاملات میں عمل دخل سے ہسپتال نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، ہسپتالوں میں تعیناتیاں میرٹ پر کی جاتی ہیں، ہسپتال میں سیاسی نعرے بند کئے جائے، ہسپتالوں میں مداخلت بند نہ کی گئی تو ہسپتال کو تالے لگا دینگے۔

مزید پڑھیں:  جیل میں قیدی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ: ایس یچ او جمرود معطل