fa437316 1213 4add a3ae 87cf82155bef hajj 2020

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج درخواستیں انفرادی طور پر جمع کرائی جائیں گی

ویب ڈیسک (مکہ مکرمہ): سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق حج درخواستیں انفرادی طور پر جمع کرائی جائیں گی، حج کی درخواست میں مرافقین شامل نہیں ہوسکتے، خاندان کے افراد اگر حج کرنا چاہتے ہیں تو ہر ایک فرد کو الگ درخواست دینی ہوگی، درخواست منظور ہونے کے بعد، دوسرے مرحلے میں جب پیکیج خریدا جائے گا تو ساتھ فیملی کے دیگر افراد کو شامل کیاجاسکتا ہے، فیملی سربراہ اپنی درخواست جمع کراتے وقت مرافقین میں سے بیوی یا 18 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو شامل نہیں کرسکتا، کوئی شخص اپنے معمر والدین کو حج کرانا چاہتا ہے تو مرافقین کے طور پر انہیں شامل نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں:  بشری بی بی کا طبی معائنہ، شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹرز کو اجازت دی جائے، عمر ایوب
مزید پڑھیں:  بنوں، پولیو مانیٹرنگ ٹیم کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، عملہ محفوظ

ہر شخص کو خواہ مرد ہو یا عورت یا 18 سے زیادہ عمر کے بچے ہوں یا معمر افراد، ہر ایک کو الگ درخواست جمع کرانی ہوگی، پیکیج خریدتے وقت اپنے ساتھ مرافقین کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے لیکن اسکی الگ فیس دینی ہوگی۔