muhammad bin salman

شہزادہ محمد بن سلمان سے جان کیری کی ملاقات

ویب ڈیسک (ریاض): سعودی ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی صدر کے ایلچی برائے موسمی تغیرات جان کیری کی ملاقات، ملاقات کے دوران موسمی تغیرات اور ماحولیات کے تحفظ کے حوالے سے گفتگو، دونوں رہنماؤں نے گرین سعودی عرب اور گرین مشرق وسطیٰ کے منصوبوں کا جائزہ لیا، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے اور قدرتی ماحولیاتی تحفظ کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کے علاوہ جی 20 کی سربراہی کے دوران مضر صحت کاربن کے اخراج کے لئے کی جانے والی سعودی کوششوں کو سراہا گیا، اس موقع پر وزیر توانائی شہزادہ عبد العزیز بن سلمان، نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور وزیر ماحولیات انجینئر عبد الرحمن الفضلی بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے 200 دن مکمل، 34 ہزار سے زائد فلسطینی شہید