3765432576 corona 8376543245678

پاکستان: کورونا سے 46 اموات، مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ

ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد انتقال کرگئے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 37196 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1119 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 46 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد رہی۔

ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر اموات کی تعداد 21874 ہوگئی اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 87 ہزار 95 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ، محکمہ فشری میں خورد برد کے الزام پر 3 اہلکار معطل

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 329930 ، بلوچستان میں 26409 ، خیبرپختونخوا میں 136474 ،اسلام آباد میں 82270 ، گلگت بلتستان میں 5745 ، پنجاب میں 344379 اور آزاد کشمیر میں 19844 مریض موجود ہیں۔

مزید 3389
پاکستان میں آج مزید 1233 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 945051 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 1233 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ 668 ، آزاد کشمیر میں 22 ، خیبرپختونخوا میں 161، گلگت بلتستان میں 11 ، بلوچستان میں 78 ، اسلام آباد میں 100 جبکہ پنجاب میں 183 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔