Peaceful Afghanistan crucial to ECO success Imran Khan

اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے،وزیر اعظم عمران خان

ویب ڈیسک(اسلام آباد): وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کو زیر صدارت اجلاس میں ملک میں انتخابی عمل میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے انتخابی عمل میں استعمال میں شفافیت اور تمام آئینی تقاضوں کو پورا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیاکہ موجودہ حکومت ملک کے انتخابی عمل میں شفافیت یقینی بنانے کے حوالے سے پُرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف

وزیر اعظم نے کہا کہ انتخابی عمل میں دھاندلی روکنے اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال واحد آپشن ہے، اوورسیز پاکستانیز ملک کا اثاثہ ہیں ان کو انتخابی عمل میں لازماً شریک بنائیں گے، انتخابی اصلاحات، الیکٹرانک ووٹنگ اور اوورسیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان