1 531

امریکا اور روس کے درمیان برف پگھلنے لگی

ویب ڈیسک: امریکا اور روس کے درمیان برف پگھلنی لگی ہے ، دونوں ممالک کے صدور کی جنیوا میں ملاقات ہوئی ہے جبکہ دونوں ممالک تناؤ سے بھر پور عرصے میں بھی مشترکہ مقاصد کے حصول میں پیشرفت کرسکتے ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ روس اور امریکا تعاون سے آپس کے تنازعات اور جوہری جنگ کے خدشے کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی رواں ماہ پاکستان آئیں گے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن نے مجھے قاتل کہنے پر وضاحت پیش کی جو میں نے مان لی ، امریکا نے کھلے عام روس کو دشمن قرار دیا جو کہ نہیں ہونا چاہیے تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جوبائیڈن ایک تعمیری سوچ والے اور تجربہ کار رہنما ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی شہریوں کے اردن کے شاہ عبداللہ کیلئے پیاربھرے پیغامات

وہی دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا روس مخالف نہیں ہے، ایران کوایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنے پر ہمارا روس کے ساتھ اتفاق ہوا ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم روس کے خلاف نہیں ہیں ، مگر انسانی حقوق پرہمیشہ زوردیا جاتا رہےگا۔

کیپٹل ہل حملے کا روسی اپوزیشن پر کریک ڈاؤن سے موازنہ مضحکہ خیز ہے۔