3333 3

شمالی وزیر ستان :دہشت گردی واقعات میں شہید 7پولیس اہلکاروں کو شہدا پیکج دینے کی منظوری

ویب ڈیسک (شمالی وزیرستان) دہشت گردی کے واقعات میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کو خیبرپختونخوا شہدا پیکج دینے کی منظوری دیدی گئی۔ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپورکے مطابق ضم اضلاع کے 13 میں سے 7 کیسز شمالی وزیرستان کے ہیں،

مزید پڑھیں:  صوابی، تربیلا ٹی فائیو پروجیکٹ پر کام روک دیا گیا

اس حوالے سے ڈی پی اوشمالی وزیر ستان کا کہنا تھا کہ آئی جی پولیس کی جانب سے شہدا پیکج دینے کی منظوری پر ان کے مشکور ہیں۔ خیبر پختونخوا پولیس شہدا پیکج کے تحت ہر ایک شہید اہلکار کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نایاب پہاڑی تیندوے کو مقامی شکاریوں نے مار دیا

ضم اضلاع کے پولیس شہدا کو خیبرپختونخوا پولیس شہدا پیکج کے تحت معاوضے ملیں گے۔آئی جی پولیس ضم اضلاع کی پولیس کو خیبرپختونخوا پولیس کے برابر مراعات دینے پر یقین رکھتے ہیں۔