قیوم اسٹیڈیم پشاور میں خواتین سکواش ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہو گیا

ویب ڈیسک (پشاور): قیوم اسٹیڈیم پشاور میں شروع ہونے والا خواتین سکواش ٹورنمنٹ اختتام پذیر ہو گیا، فائنل مقابلے میں کے پی نمبر ون کی کومل اور نمرہ کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا، بیسٹ آف 5کے مقابلے میں نمرہ نے کومل کو شکست سے دو چار کر دیا، جیت کے موقع پر نمرہ نے خوشی کا اظہار کیا.