1 533

بنوں:صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے جانی خیل دھرنا منتظمین سے تین دن کی مہلت مانگ لی

ویب ڈیسک (بنوں): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے ملک شاہ محمد خان وزیر نے جانی دھرنا منتظمین سے مہلت مانگ لی، قوم نے تین دن کی مہلت دے دی، جانی خیل قوم نے متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ اگر دو دن کے اندر حکومت مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سنجیدہ نہیں ہوئی تو اسلام آباد کی طرف امن مارچ کریں گے جس پر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان اور بکاخیل قوم کے مشران جانی خیل دھرنا میں شریک ہوئے اور ننواتے کیا کہ قوم پانچ دن کی مہلت دے دیں ہم انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کابینہ کے سامنے جانی خیل قوم مطالبات پیش کریں گے، ہماری کوشش ہوگی کہ صوبائی حکومت کا وفد بنوں آئے اور براہ راست مذاکرات کریں، وگرنہ پشاور میں جانی خیل دھرنا کے منتظمین کی ملاقیں کروائیں گے ہم نہیں چاہتے کہ کہیں پر بھی امن خراب ہوں امن میں شہریوں کی زندگی ہے۔

مزید پڑھیں:  بنوں، ایم ٹی آئی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، ڈاکٹر محمد اکرم ڈائریکٹر ہاسپٹل مقرر

ملک شاہ محمد خان وزیر نے کہا کہ نہ لاش کو دفنائیں اور نہ ہی دھرنا ختم کریں، جس کے جواب میں قوم کے مشران نے پانچ کے بجائے تین دن کا وقت دے دیا کہ ان تین دنوں میں امن، مسلح گروپوں کا خاتمہ، لاپتہ آفراد کی بازیابی اور مقتولین کی تحقیقات کو عملی جامہ پہنایا جائے، مطالبات کو عملی جامہ نہیں پہنایا تو اس کے بعد ہمارے پاس مارچ کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں، دھرنا منتظمین کی جانب سے ملک مویز خان نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے بھی وزیر اعلی نے ہمارے ساتھ مارچ کے مہینے میں اٹھ روز دھرنا دینے کے نتیجے میں اٹھ نقاتی معاہدہ کیا تھا جسے آج تک عملی نہیں بنایا جا سکا ہے، حالانکہ اسٹام پیپر پر معاہدہ ہوا تھا لیکن اس بار قوم کیساتھ کوئی کھیل نہیں کھیلا جا سکتا قوم نے اس بار اٹل فیصلہ کیا ہے کہ جانی خیل میں ہر صورت امن بحال کروائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان میں فائرنگ، 4کسٹم اہلکاروں سمیت6افراد جاں بحق