Untitled 1 617

پشاور:پولیس نے بجٹ اجلاس کیلئے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پلان جاری کردیا

ویب ڈیسک (پشاور): پولیس نے بجٹ اجلاس کیلئے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی، سی سی پی او کے دفتر سے خصوصی سکیورٹی پلان جاری، پلان کے مطابق 4 سو سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں تعینات ہونگے، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کی جائیگی، صوبائی اسمبلی کی جانب جانے والے راستوں کی کڑی نگرانی شروع، اسمبلی کے اطراف میں موبائل گشت میں اضافہ، آس پاس کے اونچے عمارتوں اور ریلوے لائن پر پولیس کمانڈوز اور ماہر نشانہ باز تعینات کئے جاینگے، بی ڈی یو اور سنیفر ڈاگز ٹیموں کو خصوصی زمہ داری تفویض کی جائیگی، سپیشل کمانڈوز سمیت کویک ریسپانس فورس کے جوان بھی تعینات کئے جاینگے ۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال