پور

ہری پور:جرمن حکومت کی فنڈنگ سےجاری پراجیکٹ مقامی لوگوں کیلئےعذاب بن گیا

ویب ڈیسک (ہری پور)ہری پور شہرمیں جرمن حکومت کی فنڈنگ سے شروع ہونے والا پراجیکٹ شہریوں کیلئے عزاب بن گیا سڑکیں گلیاں گزرگاہیں نالے کھنڈرات بنا دئے گئے دوسال سے جرمن پراجیکٹ التوا کا شکار ضلعی حکومت اور TMAکی مسلسل خاموشی وزیر اعلی محمودخان اور چیف سیکریٹری ڈاکٹر کاظم نیاز سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہری پور شہرکھنڈرات میں تبدیل ہوگیا TMAکی سرپرستی میں جرمن حکومت کی فنڈنگ سے جاری پراجیکٹ کی وجہ سے گزشتہ دوسال سےہری پورکی سڑکیں گلیاں گزرگاھیں اور جی ٹی روڈ کھنڈات میں تبدیل ضلعی حکومت بے بس ٹھیکیداروں کی اخپل بادشاہی دوکانداروں کاکاروبار تباہ اداروں کی پراسرارخاموشی ۔

ناقص مٹیریل کا انکشاف صوبے کے اس دوسرے BRTمنصوبے میں جی ٹی روڈکے دونوں اطراف کے نکاسی آب کے نالوں کی از سرنو تعمیر شہربھر میں پائپ لائنوں کی تبدیل کرنے کی سکیم بھی شامل ہے اورتقریبا ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر نالے کی تعمیردوسال میں بھی مکمل نہ ہوسکی ۔جس جگہ ایک بار کھدائی کیبجاتی ہےاس پر دو تین ماہ تک کام شروع نہیں کیا جاتا اورپرائمری بیڈ اور دیواروں کے بعدسیکنڈری بیڈ نہیں ڈالا جاتااور نالوں کا مٹیریل مہینوں پڑا رہتا ہے جسکو کوئی اٹھانے والا نہیں ہے اسی طرح اندرون شہر کروڑوں کی لاگت سے تعمیرہونے والی سڑکوں گلیوں کو اس پراجیکٹ نے کھنڈربنا دیا ہے جہاں جہاں جس جس گلی میں کھدائی ہوئی ہے وہاں وہاں دوبارہ اسکو اصل۔حالت میں نہیں لایاگیا ۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی واقعات حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،گورنر غلام علی

شہریوں کے مطابق کام کی رفتار انتہائی سست ہے TMAکی سپرویژن میں یہ سکین دوسال سے سست روی کا شکار ہے ہربار اس پراجیکٹ کے ڈائریکٹرز انجنئیرز شہریوں کولالی پاپ دیتے ہیں ہربار ٹھیکیدار عوامی درعمل پر بھاگ جاتے ہیں لیکن عملی طورپر کام نہیں کیا جاتا ۔جبکہ اکثر اوقات ہری ہورکے شہریوں نے اس پراجیکٹ کی سست روی اورناقص کام پر متعلقہ افسراب سمیت TMOہری پور سے شکایات کئیں لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہو۔سکا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ :خیبر پختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نو منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

شہرہوں کا مطالبہ ہے کہ اس پراجیکٹ کی نیب سے انکوائری کرائی جائے کام کا میعار چیک کیا جائے نالوں کی تعمیر دیکھی جائے اس پراجیکٹ پرتمام حائل رکاوٹوں کو دورکیا جائے اوراس کام کو مقررہ۔مدت میں مکمل کیا جائے ۔اس پراجیکٹ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کےخلاف اور ٹھیکیداروں سمیت متعلقہ افسران کیباز پرس کی جائے تاکہ صوبے کے اس دوسرے BRT پراجیکٹ سے ہری پور کے شہریوں کی جان چھوٹ سکے۔