اورکزئی:تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام،2شرپسندگرفتاربھاری اسلحہ برآمد

ویب ڈیسک(اورکزئی)اورکزئی میں تخریب کاری کابڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔پولیس نے چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران 2شرپسندوں کوگرفتارکرکےبھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی پی اوکےمطابق شاہوچیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان موٹر سائیکل پر یک بوری میں ہتھیارغلجو سے ہنگو کی طرف لا رہے تھے، برآمد کئے گئے اسلحے میں 2عدد راکٹ لانچر 5عدد گولے 8عدد فیوز و کارتوس شامل ہیں۔ یہ بھاری ہتھیار ضلع اورکزئی اور ضلع ہنگو میں کسی بھی تخریب کاری میں استعمال ہو سکتے تھے۔