وزیر اعظم آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک (اسلام آباد)وزیر اعظم عمران خان آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے اور وہاں پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لینگے۔

تفصیلات کے مطابق داسو ڈیم فیز ون 2025 میں مکمل ہو کر نیشنل گرڈ میں 2160 میگا واٹ کی فراہمی شروع کر دے گا جبکہ 2029 میں فیز ٹو کے مکمل ہونے کے بعد ڈیم کی استعداد 4320 میگاواٹ ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے پاور سیکٹر اصلاحات اور ملکی پانی کے وسائل کے بہتر استعمال کے ویژن کے تحت موجودہ دورِ حکومت میں داسو ڈیم پر کام کی رفتار کو بڑھایا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان ڈیم پر کام کرنے والے غیر ملکی انجینئیرز اور مزدوروں سے بات بھی کریں گے اور یہ سب پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر بھی کیا جائیگا۔

وہی دوسری جانب ڈیم کی تعمیر کیلئے زمین کی خریداری کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور کورونا وباء کے باوجود ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈیم کی تعمیر جاری ہے۔