پشاور: برف کےکارخانوں میں گندے پانی کااستعمال،6یونٹ سیل

ویب ڈیسک (پشاور)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کوہاٹ روڈ پشاور پرغیر معیاری برف تیار کرنے والے کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،برف کے کارخانوں میں گندے پانی کا استعمال کیا جارہا تھا، چھ یونٹ سیل کردئے گئے۔

انتظامیہ کے مطابق ذیادہ تر برف کے کارخانوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ خراب پڑے تھےاورفیکٹری کاپانی انسانی صحت کے لئے غیر موزوں پایا گیا، برف کےسیلزمیں حشرات بھی پائے گئے۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں رات گئے ٹینکر سے 2000 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ برآمدکر کے موقع پر ضائع کردیا گیا جبکہ کوہاٹ میں ہنگو بائی پاس روڈ پر ہول سیل ڈیلر سے 500 لیٹر جعلی مشروبات برآمد کئے گئے،انتظامیہ نے دکان کو سیل کر کےمالکان کوحراست میں لے لیا۔

دوسری جانب حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر یونیورسٹی روڈ پشاور پر ایک ہوٹل سیل کردیا گیاہے۔