جہازمیں مسافر نے مجھے عاطف اسلم سمجھ لیا تھا، وسیم بادامی کا انکشاف

ویب ڈیسک (کراچی)معروف صحافی اور میزبان وسیم بادامی نے انکشاف کیا ہے کہ جہاز میں ایک مسافر نےانہیں گلوکار عاطف اسلم سمجھ کران سے آٹو گراف مانگ لیا تھا۔وسیم بادامی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کو اپنی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ سنایا۔

وسیم بادامی نے کہا کہ ’میں جہاز میں سوار تھا جو کہ اڑان بھرنے کے لیے تیار تھا کہ اتنے میں ایک شخص میرے پاس آیا اور اونچی آواز میں مجھ سے کہا، مجھے آپ کا آٹوگراف چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اٴْس شخص کی فرمائش سن کر حیران ہوگیا کہ سیلفیوں کے اس دور میں بھی لوگ آٹوگراف لیتے ہیں۔‘وسیم بادامی نے کہا کہ ’میں جیسے ہی آٹوگراف لکھنے لگا تو اس شخص نے مجھ سے کہا،سر آپ نے تاجدارِ حرم بہت ہی کمال پڑھا تھا‘ا نہوں نے کہا کہ ’میں نے جیسے ہی اس شخص کی یہ بات سنی تو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ میں اپنا سر کیسے اٹھاؤں کیونکہ وہاں بہت مسافر تھے اور وہ شخص مجھے عاطف اسلم سمجھ رہا تھا‘۔