سوات: دوگاڑیوں میں تصادم کےنتیجےمیں1شخص جاں بحق 2زخمی

ویب ڈیسک(سوات)سوات قمبربائی پاس پردوگاڑیوں کےدرمیان تصادم پیش آیا جس کےنتیجےمیں ایک شخص جاں بحق، دو زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جاں بحق ہونےوالے شخص کا تعلق ضلع دیر سے بتایا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔