خیبر پختونخواہ :پی پی پی کاشہیدمحترمہ بےنظیربھٹوکی سالگرہ بھرپوراندازمیں منانےکافیصلہ

ویب ڈیسک (پشاور)پی پی پی خیبر پختونخواہ کاشہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ بھرپوراندازمیں منانےکا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہمایوں خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 21 جون شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ شہید بی بی کی سالگرہ تقاریب صوبہ بھر میں تحصیل کی سطح منائیں گے۔صوبہ بھر کے تمام ڈویژن اضلاع ذیلی تنظیموں کو شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریبات منعقد کرانے کی ہدایت کر دی ہے،صوبائی کابینہ ، ڈویژن ، ضلعی ونگز عہدیدار اور جیالے تیاریاں شروع کریں۔

انہوں نےمزید کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سالگرہ مرکزی تقریب صوبائی سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوگی ۔ ڈویژن اورذیلی ونگز صدورکو شہید بی بی سالگرہ تقاریب کی رپورٹ صوبائی سیکرٹریٹ ارسال کرنے کی ہدایت کی۔ہمایوں خان نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ضیاء جیسے بدترین آمرکا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔پیپلزپارٹی خیبرپختونخواہ کےجیالے ہرقسم کےحالات کے لئے مکمل تیار ہیں۔